Ye Chand Muharram Ka Lyrics
واویلا, واویلا
انا للہ او انا الیہ راجعون
یہ چاند محرم کا ہائے کیسا چڑھا ہے
کربل میں محمد ص کا گھر لٹنے لگا ہے
یہ چاند محرم کا ہائے کیسا چڑھا ہے
اکبر تو چلے مقتل بی بی کی صدا آئی
اکبر تو چلے مقتل بی بی کی صدا آئی
زرا روکو اسے بھیا
زرا روکو اسے بھیا،نازوں سے پلا ہے
یہ چاند محرم کا ہائے کیسا چڑھا ہے
ماں کہتی تھی خیمے سے کر خوف زرا ظالم
ماں کہتی تھی خیمے سے کر خوف زرا ظالم
ننھے میرے اصغر ع کا
ننھے میرے اصغر ع کا,نازک سا گلا ہے
یہ چاند محرم کا ہائے کیسا چڑھا ہے
شبیر ع چلے ہیں یا چلا کوئی جنازہ ہے
شبیر ع چلے ہیں یا چلا کوئی جنازہ ہے
برپا ہوئی خیموں میں
برپا ہوئی خیموں میں،اک آہ و بکا ہے
یہ چاند محرم کا ہائے کیسا چڑھا ہے
بھائی، بھتیجے، بیٹے، کربل میں گئے مارے
بھائی، بھتیجے، بیٹے، کربل میں گئے مارے
کہتی تھی رو کے زینب سلام اللہ علیہا
کہتی تھی رو کے زینب سلام اللہ علیہا, کیا میرا رہا ہے
یہ چاند محرم کا ہائے کیسا چڑھا ہے
بھڑکی جو سقیفے میں کربل میں چلی آئی
بھڑکی جو سقیفے میں کربل میں چلی آئی
معصومہ کا اس آگ سے
معصومہ کا اس آگ سے,دامن جلا ہے۔
یہ چاند محرم کا ہائے کیسا چڑھا ہے
ہر سو پڑے ہیں لاشے مشتاق دیکھتا ہے
ہر سو پڑے ہیں لاشے مشتاق دیکھتا ہے
کیسا یہ آج یا رب
کیسا یہ آج یا رب، خورشید ڈھلا ہے۔
یہ چاند محرم کا ہائے کیسا چڑھا ہے
یہ چاند محرم کا ہائے کیسا چڑھا ہے
کربل میں محمد ص کا گھر لٹنے لگا ہے
یہ چاند محرم کا ہائے کیسا چڑھا ہے
واویلا, واویلا