| بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ |
| بسم اللہ الرحمن الرحیم |
| اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ |
| اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ |
| اَللَّهُمَّ رَبَّ ٱلنُّورِ ٱلْعَظِيمِ |
| اے معبود اے عظیم نورکے پرودگار |
| وَرَبَّ ٱلْكُرْسِيِّ ٱلرَّفِيعِ |
| اے بلند کرسی کے پرودگار |
| وَرَبَّ ٱلْبَحْرِ ٱلْمَسْجُورِ |
| اے موجیں مارتے سمندر کے پرودگار |
| وَمُنْزِلَ ٱلتَّوْرَاةِ وَٱلإِنْجِيلِ وَٱلزَّبُورِ |
| اور اے توریت اور انجیل اور زبور کے نازل کرنے والے |
| وَرَبَّ ٱلظِّلِّ وَٱلْحَرُورِ |
| اور اے سایہ اور دھوپ کے پرودگار |
| وَمُنْزِلَ ٱلْقُرْآنِ ٱلْعَظِيمِ |
| اے قرآن عظیم کے نازل کرنے والے |
| وَرَبَّ ٱلْمَلاَئِكَةِ ٱلْمُقَرَّبِينَ |
| اے مقرب فرشتوں کے پروردگار |
| وَٱلانْبِيَاءِ وَٱلْمُرْسَلِينَ |
| اور فرستادہ نبیوں اور رسولوں کے پروردگار |
| اَللَّهُمَّ إِنِّي اسْالُكَ بِٱسْمِكَ ٱلْكَرِيـمِ |
| اے معبود بے شک میں سوال کرتا ہوں تیری ذات کریم کے واسطے سے |
| وَبِنُورِ وَجْهِكَ ٱلْمُنِيرِ |
| تیری روشن ذات کے نور کے واسطے سے |
| وَمُلْكِكَ ٱلْقَدِيمِ |
| اور تیری قدیم بادشاہی کے واسطے سے |
| يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ |
| اے زندہ اے پائندہ |
| اسْالُكَ بِٱسْمِكَ ٱلَّذِي اشْرَقَتْ بِهِ ٱلسَّمَاوَاتُ وَٱلارَضُونَ |
| تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نام کے واسطے سے جس سے چمک رہے ہیں سارے آسمان اور ساری زمینیں |
| وَبِٱسْمِكَ ٱلَّذِي يَصْلَحُ بِهِ ٱلاوَّلُونَ وَٱلآخِرُونَ |
| تیرے نام کے واسطے سے جس سے اولین وآخرین نے بھلائی پائی |
| يَا حَيّاً قَبْلَ كُلِّ حَيٍّ |
| اے زندہ ہر زندہ سے پہلے |
| وَيَا حَيّاً بَعْدَ كُلِّ حَيٍّ |
| اور اے زندہ ہر زندہ کے بعد |
| وَيَا حَيّاً حِينَ لا حَيُّ |
| اور اے زندہ جب کوئی زندہ نہ تھا |
| يَا مُحْيِيَ ٱلْمَوْتَىٰ وَمُمِيتَ ٱلاحْيَاءِ |
| اے مردوں کو زندہ کرنے والے اے زندوں کو موت دینے والے |
| يَا حَيُّ لا إِلٰهَ إِلاَّ انْتَ |
| اے وہ زندہ کہ تیرے سواء کوئی معبود نہیں |
| اَللَّهُمَّ بَلِّغْ مَوْلاَنَا ٱلإِمَامَ ٱلْهَادِيَ ٱلْمَهْدِيَّ ٱلْقَائِمَ بِامْرِكَ |
| اے معبود ہمارے مولا امام ہادی مہدی کو جو تیرے حکم سے قائم ہیں |
| صَلَوَاتُ ٱللَّهِ عَلَيْهِ وَعَلَىٰ آبَائِهِ ٱلطَّاهِرِينَ |
| ان پر اور ان کے پاک بزرگان پر خدا کی رحمتیں ہوں |
| عَنْ جَمِيعِ ٱلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَاتِ |
| اور تمام مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کی طرف سے |
| فِي مَشَارِقِ ٱلارْضِ وَمَغَارِبِهَا |
| جو زمین کے مشرقوں اور مغربوں میں ہیں |
| سَهْلِهَا وَجَبَلِهَا |
| میدانوں اور پہاڑوں |
| وَبَرِّهَا وَبَحْرِهَا |
| اور خشکیوں اور سمندروں میں |
| وَعَنِّي وَعَنْ وَالِدَيَّ |
| میری طرف سے میرے والدین کی طرف سے |
| مِنَ ٱلصَّلَوَاتِ زِنَةَ عَرْشِ ٱللَّهِ |
| بہت درود پہنچا دے جو ہم وزن ہو |
| وَمِدَادَ كَلِمَاتِهِ |
| عرش اور اسکے کلمات کی روشنائی کے |
| وَمَا احْصَاهُ عِلْمُهُ وَاحَاطَ بِهِ كِتَابُهُ |
| اور جو چیزیں اس کے علم میں ہیں اور اس کی کتاب میں درج ہیں |
| اَللَّهُمَّ إِنِّي اجَدِّدُ لَهُ فِي صَبِيحَةِ يَوْمِي هٰذَا |
| اے معبود میں تازہ کرتا ہوں ان کے لیے آج کے دن کی صبح کو |
| وَمَا عِشْتُ مِنْ ايَّامِي |
| اور جب تک زندہ ہوں باقی ہے یہ پیمان |
| عَهْداً وَعَقْداً وَبَيْعَةً لَهُ فِي عُنُقِي |
| یہ بندھن اور ان کی بیعت جو میری گردن پر ہے |
| لا احُولُ عَنْه وَلا ازُولُ ابَداً |
| نہ اس سے مکروں گانہ کبھی ترک کروں گا |
| اَللَّهُمَّ ٱجْعَلْنِي مِنْ انْصَارِهِ |
| اے معبود مجھے ان کے مدد گاروں ان کے ساتھیوں |
| وَاعْوَانِهِ وَٱلذَّابِّينَ عَنْهُ |
| اور ان کا دفاع کرنے والوں قرار دے |
| وَٱلْمُسَارِعِينَ إِلَيْهِ فِي قَضَاءِ حَوَائِجِهِ |
| میں حاجت برآری کیلئے ان کی طرف بڑھنے والوں |
| وَٱلْمُمْتَثِلِينَ لاِوَامِرِهِ |
| انکے احکام پر عمل کرنے والوں |
| وَٱلْمُحَامِينَ عَنْهُ |
| انکی طرف سے دعوت دینے والوں |
| وَٱلسَّابِقِينَ إِلَىٰ إِرَادَتِهِ |
| انکے ارادوں کو جلد پورے کرنے والوں |
| وَٱلْمُسْتَشْهَدِينَ بَيْنَ يَدَيْهِ |
| اور انکے سامنے شہید ہونے والوں میں قرار دے |
| اَللَّهُمَّ إِنْ حَالَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ ٱلْمَوْتُ ٱلَّذِي جَعَلْتَهُ عَلَىٰ عِبَادِكَ حَتْماً مَقْضِيّاً |
| اے معبود اگر میرے اور میرے امام کے درمیان موت حائل ہو جائے جو تو نے اپنے بندوں کے لیے آمادہ کر رکھی ہے |
| فَاخْرِجْنِي مِنْ قَبْرِي مُؤْتَزِراً كَفَنِي |
| تو پھر مجھے قبر سے اس طرح نکالنا کہ کفن میرا لباس ہو |
| شَاهِراً سَيْفِي |
| میری تلوار بے نیام ہو |
| مُجَرِّداً قَنَاتِي |
| میرا نیزہ بلند ہو |
| مُلَبِّياً دَعْوَةَ ٱلدَّاعِي فِي ٱلْحَاضِرِ وَٱلْبَادِي |
| داعی حق کی دعوت پر لبیک کہوں شہر اور گاؤں میں |
| اَللَّهُمَّ ارِنِي ٱلطَّلْعَةَ ٱلرَّشِيدَةَ |
| اے معبود مجھے حضرت کا رخ زیبا |
| وَٱلْغُرَّةَ ٱلْحَمِيدَةَ |
| آپ کی درخشاں پیشانی دکھا |
| وَٱكْحُلْ نَاظِرِي بِنَظْرَةٍ مِنِّي إِلَيْهِ |
| ان کے دیدار کو میری آنکھوں کا سرمہ بنا |
| وَعَجِّلْ فَرَجَهُ |
| ان کی کشائش میں جلدی فرما |
| وَسَهِّلْ مَخْرَجَهُ |
| ان کے ظہور کو آسان بنا |
| وَاوْسِعْ مَنْهَجَهُ |
| ان کا راستہ وسیع کر دے |
| وَٱسْلُكْ بِي مَحَجَّتَهُ |
| اور مجھ کو ان کی راہ پر چلا |
| وَانْفِذْ امْرَهُ |
| ان کا حکم جاری فرما |
| وَٱشْدُدْ ازْرَهُ |
| ان کی قوت کو بڑھا |
| وَٱعْمُرِ ٱللَّهُمَّ بِهِ بِلادَكَ |
| اور اے معبود ان کے ذریعے اپنے شہر آباد کر |
| وَاحْيِ بِهِ عِبَادَكَ |
| اوراپنے بندوں کو عزت کی زندگی دے |
| : فَإِنَّكَ قُلْتَ وَقَوْلُكَ ٱلْحَقُّ |
| کیونکہ تو نے فرمایا اور تیرا قول حق ہے کہ |
| ظَهَرَ ٱلْفَسَادُ فِي ٱلْبَرِّ وَٱلْبَحْرِ» |
| ظاہر ہوا فساد خشکی اور سمندر میں |
| «.بِمَا كَسَبَتْ ايْدِي ٱلنَّاسِ |
| یہ نتیجہ ہے لوگوں کے غلط اعمال و افعال کا |
| فَاظْهِرِ ٱللَّهُمَّ لَنَا وَلِيَّكَ |
| پس اے معبود! ظہور کر ہمارے لیے اپنے ولی |
| وَٱبْنَ بِنْتِ نَبِيِّكَ |
| کے فرزند کا(س) اور اپنے نبی کی دختر |
| ٱلْمُسَمَّىٰ بِٱسْمِ رَسُولِكَ |
| جن کا نام تیرے رسول کے نام پر ہے |
| صَلَّىٰ ٱللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ |
| ﷺ |
| حَتَّىٰ لا يَظْفَرَ بِشَيْءٍ مِنَ ٱلْبَاطِلِ إِلاَّ مَزَّقَهُ |
| یہاں تک کہ وہ باطل کا نام و نشان مٹا ڈالیں |
| وَيُحِقُّ ٱلْحَقَّ وَيُحَقِّقَهُ |
| حق کو حق کہیں اور اسے قائم کریں |
| وَٱجْعَلْهُ ٱللَّهُمَّ مَفْزَعاً لِمَظْلُومِ عِبَادِكَ |
| اے معبود قرار دے انکو اپنے مظلوم بندوں کیلئے جائے پناہ |
| وَنَاصِراً لِمَنْ لا يَجِدُ لَهُ نَاصِراً غَيْرَكَ |
| اور ان کے مددگار جن کا تیرے سوا کوئی مدد گار نہیں بنا |
| وَمُجَدِّداً لِمَا عُطِّلَ مِنْ احْكَامِ كِتَابِكَ |
| ان کو اپنی کتاب کے ان احکام کے زندہ کرنے والے جو بھلا دیئے گئے |
| وَمُشَيِّداً لِمَا وَرَدَ مِنْ اعْلامِ دِينِكَ وَسُنَنِ نَبِيِّكَ |
| ان کو اپنے دین کے خاص احکام اور اپنے نبی کے طریقوں کو راسخ کرنے والے بنا |
| صَلَّىٰ ٱللَّهُ عَلَيْهِ وآلِهِ |
| ان پر اور انکی آل پر خدا کی رحمت ہو |
| وَٱجْعَلْهُ ٱللَّهُمَّ مِمَّنْ حَصَّنْتَهُ مِنْ بَاسِ ٱلْمُعْتَدِينَ |
| اور اے معبود انہیں ان لوگوں میں رکھ جنکو تو نےظالموں کے حملے سے بچایا |
| اَللَّهُمَّ وَسُرَّ نَبِيَّكَ مُحَمَّداً |
| اے معبود خوشنود کر اپنے نبی محمد کو ان کے دیدار سے |
| صَلَّىٰ ٱللَّهُ عَلَيْهِ وآلِهِ |
| ﷺ |
| بِرُؤْيَتِهِ وَمَنْ تَبِعَهُ عَلَىٰ دَعْوَتِهِ |
| اور جنہوں نے ان کی دعوت میں انکا ساتھ دیا |
| وَٱرْحَمِ ٱسْتِكَانَتَنَا بَعْدَهُ |
| اور ان کے بعد ہماری حالت زار پر رحم فرما |
| اَللَّهُمَّ ٱكْشِفْ هٰذِهِ ٱلْغُمَّةَ عَنْ هٰذِهِ ٱلامَّةِ بِحُضُورِهِ |
| اے معبود ان کے ظہور سے امت کی اس مشکل اور مصیبت کو دور کر دے |
| وَعَجِّلْ لَنَا ظُهُورَهُ |
| اور ہمارے لیے جلد انکا ظہور فرما |
| «إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ بَعِيداً وَنَرَاهُ قَرِيباً.» |
| کہ لوگ انکو دور اور ہم انہیں نزدیک سمجھتے ہیں |
| بِرَحْمَتِكَ يَا ارْحَمَ ٱلرَّاحِمِينَ |
| تیری رحمت کاواسطہ اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے |