Maa Bhe Na Ho Duniya Main Aur Baap Bhe Mar Jaye Lyrics| Syed Raza Abbas Zaidi

احساسِ یتیمی ھے ویراں ھے علیؑ کا گھر
بن باپ کے یہ پہلی رات آئی ھے بچوں پر
روتی تھیں کہیں زینبؑ شبیرؑ کہیں شبرؑ
فضہ نے جو دیکھا تو کہنے لگیں رو روکر

ماں بھی نا ہو دنیا میں اور باپ بھی مرجائے
اللہ کسی پر بھی یہ وقت نہیں آئے

اللہ اللہ اللہ اللہ

یہ رات خدا جانے کس حال میں گزریگی
بچوں کی نگاہوں میں تصویر ھے بابا کی
بابا سے جدا ہوکر کسطرح جیا جائے

میت جہاں رکھی تھی زینبؑ وہیں بیٹھی ھے
عباسؑ کے چہرے کو اب دیکھ کے روتی ھے
کہتی ھے کوئی میرے بابا کو بلا لائے

ہاتھوں میں رقیہ کے بابا کا مصلہ ھے
کلثومؑ کے ہاتھوں میں بابا کا عمامہ ھے
بابا نہیں آئینگے اب کون یہ بتلائے

ماں یاد جو آئے تو ھو آتے تھے تربت پر
رخصت کیا بابا کو حسنینؑ نے یہ کہکر
ملنے کہاں جائینگے جب باپ کی یاد آئے

اب مجھکو رلاتا ھے شہزادی کا وہ کہنا
فضہؑ میرے بچوں سے تم دور نہیں رہنا
ماں باپ کے بن جینا مشکل ھے بہت ھائے

ذیشان و رضا ھائے نوحہ تھا یہ فضہؑ کا
اب بیٹیوں کے سر پہ سایہ نہیں بابا کا
مشکل ھے یتیموں پر یہ رات گزر جائے

اللہ اللہ اللہ اللہ

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply